کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران بلو چستان (رجسٹرڈ) کے صدر عبد الرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں بد ترین مہنگائی، بے روز گاری اور بد امنی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، 5لاکھ کا سوٹ اور 10کروڑ کی گاڑی حکمران استعمال کر تے لیکن ٹیکس چوری کرنے کا الزام تاجروں پرلگا دیا جاتا ہے، آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر ملک بھر کی طرح بجلی کے بلوں میں اضا فی ٹیکسز کے خلاف آج بلو چستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ یہ بات انہو ں نے پیر کو حضرت علی اچکزئی، حاجی ظفر گلستان، سید عبد الخاق آغا، حاجی سعد اللہ اچکزئی، حاجی محمد ہاشم کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ شما ریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 44فیصد سے تجاوز کر گئی ہے،ملک میں اس وقت بد ترین مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کا دور دورہ ہے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اذیت نا ک صورتحال سے دو چار کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ واپڈ کے اعلیٰ افسران کی مفت بجلی ختم کر نا مذاق کے مترادف ہے ملک بحرانوں میں گر چکا ہے مہنگائی عوام کی دسترس سے باہر نکل چکی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کے لئے زند گی گزارنا نا ممکن ہو گیا ہے، بد ترین مہنگائی اور بے روزگاری کا ازالہ کر نا وفا قی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نگراں حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں سمیت دیگر زائد تمام ٹیکسز کو ختم کیا جائے کیونکہ تاجروں کے لئے کار وبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج مظاہرہوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضا فے کی ذمہ داری حکومت خود ہے۔
ملک میں بد ترین مہنگائی، بے روز گاری اور بد امنی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عبد الرحیم کاکڑ

ٹیگز:
عبد الرحیم کاکڑ
