کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نوابزادہ جمال رئیسانی کو نگران سیٹ اپ میں لانے کیلئے راضی کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نگران وزراء کی تقریب حلف برداری سے قبل نوابزادہ جمال رئیسانی کی جانب سے ناگزیر وجوہات کی بناء پرنگران وزیر بننے سے معذرت کی گئی تھی تاہم اب نوابزادہ جمال رئیسانی کو راضی کرلیاگیاہے وہ آئندہ چند دنوں میں کابینہ کے دوسرے مرحلے میں نگران وزیر کاحلف اٹھائیں گے۔
نوابزادہ جمال رئیسانی کو نگران سیٹ اپ میں لانے کیلئے راضی کرلیا گیا

ٹیگز:
نوابزادہ جمال رئیسانی
