کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے رو برو پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 اپریل2021ء کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہفتہ کے روز ضلع کچہری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجیب اللہ کاکڑ کی عدالت میں ہوئی دوران سماعت شہید صحافی کے بھائی اسفند یار رئیسانی ان کے وکیل کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پولیس نے اشتہاری ملزمہ کو عدالت کے روز برو پیش کیا، بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔
شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت گرفتار ملزمہ عدالت کے رو برو پیش

ٹیگز:
شہید صحافی
