کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ پنجرہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہاہے کہ پنجرہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے کہ عرصے سے معطل بھاری ٹریفک کو گزارنے کے لئے کنکریٹ کا متبادل پل مکمل ہو گیا ہے اور ٹریفک گزرنا شروع ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پنجرہ کا اصل پل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوئٹہ اور جیکب آباد کے درمیان سفر کرنے والوں کو سہولت پہنچائی جا سکے۔
پنجرہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، نگران وزیراعظم

ٹیگز:
نگران وزیراعظم
