کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر دستی بم حملہ،ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون سمنگلی روڈ پرواقع سابق صوبائی وزیر کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے باعث گھر میں موجود ایک شخص زخمی ہوگیاجسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فر ار ہوگئے۔ وا قعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
کوئٹہ، سابق صوبائی وزیرکے گھر پر دستی بم حملہ 1 شخص زخمی

ٹیگز:
دستی بم حملہ
