کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات کے بعد بعض اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی بھی دھمکی دے دی ہے جب کہ ہفتے کو ڈاکٹر فاروق ستار کی ہونے والی پریس کانفرنس بھی اچانک ملتوی کردی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے ایک اہم ترین رہنما جو کراچی میں اہم عہدے بھی رہ چکے ہیں، ان کے کچھ اہم معاملات پر شدید تحفظات ہیں، ان کی پیپلز پارٹی کی ایک اہم ترین خاتون رہنما کے ساتھ ملاقات کی خبر بھی گرم ہے۔ انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ پی پی میں شمولیت کی بھی دھمکی دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے

ٹیگز:
ایم کیو ایم
