کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ زوہیب محسن نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں رواں سال قتل کے 86 واقعات ہوئے جس میں ملوث 81 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،کوئٹہ میں چوری ڈکیتی کی زیادہ واردات میں افغان باشندے ملوث ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہی۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ زوہیب محسن نے کہا کہ رواں ماہ تین اہم کیسز میں گرفتاریاں کی ہیں جبکہ رواں سال 400 اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رواں سال 400 موٹر سائیکل اور 87 گاڑیاں چوری ہوئی ہیں، 24 گاڑیوں چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ چار ہزار سے ذائد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ کی 35 سڑکوں کوون وے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شام چھ بجے سے رات 9 بجے تک ٹینکرز کا کوئٹہ شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے ٹریفک پولیس نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیوروں کی شکایات موصول ہوئیں تھیں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ڈرائیورز کا ٹیسٹ کرایا جائے گا شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ڈرائیور منشات کے عادی ہیں خون ٹیسٹ میں منشیات کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ڈرائیور کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈرائیور کا جس کمپنی سے تعلق ہوگا اْس کو بھی جرمانہ کیا جائے گا شام چھ بجے سے رات 9 بجے تک ٹینکرز کا کوئٹہ شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے ٹریفک پولیس میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ مل کر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے شہر کی پینتس سڑکوں کو ون وے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں ماہ 980 منیشات کے عادی افراد کو ریہیبلیٹین سنیٹر منتقل کیا ہے چوری ڈکیتی کی واردات میں افغان باشندے ملوث ہیں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں موٹر سائیکل لاک نہ ہونے کی وجہ سے چوری ذیادہ ہورہی ہیں میڈیا سے درخواست ہے بغیر تصدیق کوئی خبر نہ چلائیں۔
کوئٹہ میں رواں سال قتل کے 86 واقعات ہوئے جس میں ملوث 81 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، زوہیب محسن

ٹیگز:
زوہیب محسن
