کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب بلوچستان کے علاقے چاغی ریکودیک کان کو8 ارب ڈالر میں خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں اس منصوبے سے واقف افراد کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب مغربی پاکستان میں کینیڈا کے بیرک گولڈ کی جانب سے آٹھ ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کی جانے والی بڑی کان خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریکو ڈک کان بیرک گولڈ اور حکومت بلوچستان کا مشترکہ منصوبہ ہے جو ملک کے ایک دور افتادہ علاقے میں واقع ہے ر یکو ڈک کان کو فی الحال ایک طویل قانونی لڑائی کے بعد بیرک گولڈ کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے رپورٹ میں حکام اور ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کان کنی کے مواقع میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات زراعت، صاف توانائی اور لاجسٹکس پر سب سے زیادہ توجہ دے رہا ہے امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے کیونکہ پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کا خوہاں ہے
سعودی عرب بلوچستان میں ریکو ڈک کان کو 8 ارب ڈالر میں خریدنے کا منصوبہ تیارکیا ہے : وال اسٹریٹ کا دعوی

ٹیگز:
سعودی
