کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے میر یوسف عزیز مگسی کی برسی کے موقع پر بیان میں کہا ہے کہ میر یوسف عزیز مگسی بلوچ قومی تاریخ کے ان درخشاں رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں نے مختصر عمر کے باوجود اپنے فکر، عمل اور جدوجہد سے تاریخ پر ایسے نقوش ثبت کیے جو آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ ان کی شخصیت میں جمہوریت پسندی، سماجی انصاف، قومی شعوراور ترقی پسند فکر کا ایسا حسین امتزاج موجود تھا جو انہیں اپنے عہد کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے منفرد و ممتاز مقام فراہم کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میر یوسف عزیز مگسی محض ایک قوم پرست رہنما نہیں تھے بلکہ وہ ایک عظیم مفکر، دانشور، مصنف تھے۔ انہوں نے بلوچ سماج میں پسماندگی جہالت قبائلی جبر اور استحصالی نظام کے خلاف آواز بلند کی اور اپنی تحریروں تقاریر اور عملی جدوجہد کے ذریعے بلوچ عوام میں سیاسی و سماجی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔ وہ کامل یقین رکھتے تھے کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم، شعور، جمہوری اقدار اور اجتماعی جدوجہد سے وابستہ ہوتی مرکزی ترجمان نے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی نے اپنے عہد میں برصغیر کی قومی اور جمہوری تحریکوں سے فکری رشتہ قائم کیا اور بلوچ عوام کو جدید سیاسی فکر سے روشناس کرایا۔ انہوں نے محض نظریاتی گفتگو پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اپنی زندگی کو عملی جدوجہد کے لیے وقف کیا اور ہر اس قوت کے خلاف آواز بلند کی۔مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے کہا کہ بلوچ قومی شعوری و فکری جدوجہد میر عبدالعزیز کرد میر یوسف عزیز مگسی جیسے عظیم رہنماؤں کی مرہون منت ہے جنھوں نے 1920 میں بنیاد رکھی بیان میں کہا گیا کہ میر یوسف عزیز مگسی اپنے زمانے سے بہت آگے کی سوچ رکھنے والے رہنما تھے۔ ان کی بصیرت، سیاسی فراست اور قومی فکر آج بھی بلوچستان اور بلوچ عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ موجودہ حالات میں ان کے افکار کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ انہوں نے جمہوری جدوجہد، قومی حقوق، تعلیم کے فروغ اور سماجی ترقی کو ہی قوموں کی نجات کا راستہ قرار دیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی میر یوسف عزیز مگسی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے جمہوری، ترقی پسند اور عوام دوست نظریات کی روشنی میں عوامی حقوق، قومی خودمختاری، سماجی انصاف اور جمہوری بالادستی کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
میر یوسف عزیز مگسی نے اپنے عہد میں برصغیر کی قومی اور جمہوری تحریکوں سے فکری رشتہ قائم کیا اور بلوچ عوام کو جدید سیاسی فکر سے روشناس کرایا،نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
