اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات90 دن میں نہیں ہوسکیں گے، نئی حلقہ بندیوں کا کام 17اگست2023 سے شروع ہوگا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 14دسمبر 2023میں شائع کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق پلان ترتیب دیدیاہے، پنجاب میں قومی اسمبلی کا حلقہ9 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔
سندھ میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9لاکھ11 ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گااور بلوچستان میں قومی اسمبلی کا حلقہ 9لاکھ 25ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا، خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا حلقہ 8لاکھ88ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔

