کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رند قبیلے کے سربراہ و سابق وفا قی وزیر سر دار یار محمد رند نے منگل کو میر برامداغ لہڑی کی شہادت پر لہڑی ہاؤس کوئٹہ جا کر ممتاز ٹرانسپورٹرمیر فیروز خان لہڑی، میر لیاقت خان لہڑی اور میر دولت خان لہڑی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعاء کی اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کریں اور پسماند گا ن کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
سر دار یار محمد رند کا میر برامداغ لہڑی کی شہادت پر اظہار تعزیت

