کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سے مکران ڈویژن کوبجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہے ایران کی جانب سے مکران کے علاقوں کے لئے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق 132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن سے 100میگاواٹ بجلی مل رہی ہے 132kV پولان۔جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے بھی 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے ایران سے اب مجموعی طور پر 200میگا واٹ بجلی درآمد کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران ڈویژن کے علاقوں میں اضافی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی گئی ہے ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال معمول پر آگئی ہے مکران ڈویژن کے علاقوں کو اب معمول کی مطابق سابقہ لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایران سے مکران ڈویژن کوبجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہے، ترجمان کیسکو

ٹیگز:
ترجمان کیسکو
