اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لاکھڑا پولیس کی کاروائی دو ملزمان کوگرفتار کر کے چوری شدہ سامان و نقدی برآمد کر لیا۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابقSSP لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر SHO لاکھڑا عبدالغفور برہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث مقدمہ نمبر 12/2023 بجرم 380-457-34 ت۔پ میں مطلوب ملزمان علی حسن ولد امام بخش سکنہ نوشہرو فیروز سندھ حال اوتھل اور علی حیدر ولد محمد اسماعیل سکنہ سانگھڑ سندھ حال اوتھل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سامان 36 بوتلیں ٹھنڈا مشروب،15پیکٹ سپاری،02 پیکٹ بسکٹ، 12 پڑیاں پاپڑ جملہ مالیتی -/5540 روپے اور نقد رقم -/15000 روپے برآمد کرلی۔ اس کے علاوہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور کٹرز بھی برآمد کیئے۔ملزمان نے سائیں داد شیخ کی دکان واقع بہاوالدین گوٹھ لاکھڑا کا شٹر کو توڑ کر چوری کی تھی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
اوتھل، لاکھڑا پولیس کی کاروائی دو ملزمان گرفتار

ٹیگز:
لاکھڑا پولیس
