کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز حکام نے ایف سی کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 22کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کے موبائل سکواڈز، لکپاس، نوشکی، دالبندین زیارت کراس اور یارو فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے ایف سی کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 7000 بیگز چینی، ایل پی جی سلنڈر، ٹائرز، اسپیئر پارٹس، ڈیزل، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ایلومینیم، کاپر، ربڑ اسکرپس، چائے کی پتی بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں۔ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے کاروائیاں کوئٹہ ائر بیس کے قریب سمیت صوبے کے دور دراز علاقے میں کیں ۔
کوئٹہ، کسٹمز حکام نے ایف سی کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 22کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

ٹیگز:
کسٹمز
