کراچی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں نے پاکستان میں تعینات جرمن سفیرسے ملاقات کرتے ہوئے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پرمعلومات فراہم کیے۔
تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے مطابق اس ملاقات میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں لاپتہ افراد کی لواحقین بھی شامل تھے۔

