اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی نےسابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام بطور نگراں وزیراعظم دیدیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے تھے، جس کے بعد اسمبلی سمیت وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی، لیکن اب تک نگران وزیراعظم کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا گیا ہے، اب وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جسے اس عہدے پر تفویض کریں گے۔اس حوالے سے راجہ ریاض نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف سے اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی،نگران وزیراعظم کے نام پر کل دوبارہ مشاورت ہوگی، وزیراعظم اور ہمارے ناموں کی کل تعداد 6ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے کہاکہ آپ میرے اور میں آپ کے ناموں پر غور کرتاہوں، امیدہے میں اور وزیراعظم کل کسی ایک نام پر اتفاق کرلیں گے۔

