کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بدھ کے روز اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی اور ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کو محکمہ قانون کی جانب سے دو سو نو سالہ قوانین کے چھ ولیمز صوبائی اسمبلی کی لائبریری کے لئے حوالے کئے اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ بھی موجود تھے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی اور ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل نے دو سو نو سالہ قوانین کو یکجا کرکے اسے تحریری شکل دینے اور محکمہ قانون کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرنے پر پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور محکمہ قانون کی پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دو صدیوں سے زائد تاریخ پر مبنی قوانین کو یکجا کرنا ایک بہت مشکل کام تھا جس کا فریضہ سر انجام دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے محکمہ قانون کی جانب سے 209سالہ قوانین اسپیکر کے حوالے کئے

ٹیگز:
پارلیمانی سیکرٹری
