کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی و بلوچستان اسمبلی میں ویمن پارلیمنٹری کاکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مفاد عامہ سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی گئی بہت سے قوانین کے مسودہ جات کی تشکیل میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی تینیکی معاونت اور مثبت تجاویز ہمارے ساتھ رہیں سوشل سیکٹر میں عوامی بہبود کے لئے کام کرنے والے رضا کاروں اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس اشتراکی عمل سے گڈ گورننس کے لئے قوانین و بہتر ترامیم میں مدد ملی جس کا فائدہ بلواسطہ اور بلا واسطہ عوام کو حاصل ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں مختلف سماجی شخصیات اور تنظیموں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے پانچ سالوں کی پارلیمانی کارروائی و قوانین سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ بلوچستان اسمبلی میں اسوقت کوئی بھی بل، قرارداد یا کوئی بھی قانونی امور زیر التوا نہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالہ پارلیمانی دور میں 96 بل منظور کئے 61 سرکاری اور 135 غیر سرکاری قراردادیں منظور ہوئیں 521 سوالات ڈسپوز اپ کئے گئے 87 توجہ دلا نوٹسز اور 36 تحریک التوا پیش کی گئیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی تبدیلی کے باوجود اسمبلی بزنس آئین کے مطابق چلتا رہا اور بلوچستان اسمبلی نے مجموعی صورتحال میں فعال کردار ادا کیا اہم عوامی ایشوز زیر بحث آئے اور ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور معاشرے کے پسماندہ اور نظر انداز طبقات کے لئے غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت سے موثر قانون سازی کی گئی جبکہ زمینی حقائق اور درپیش چیلنجز کے مطابق رائج الوقت قوانین میں ترامیم کی گئیں جس کے فوائد عام آدمی کو حاصل ہوئے تقریب میں نمایاں کارکردگی پر کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین، ایف ڈی آئی پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمی یعقوب، ڈبلیو ایچ او بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر اسفندیار شیرانی، یو این ایف پی اے بلوچستان کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر سرمد سعید خان، نیشنل ہیومین رائٹس کمیشن کی رکن فرخندہ اورنگ زیب، عورت فانڈیشن کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاالدین خلجی، ایوا جی الائنس کی چیئرپرسن ثنا درانی، ممتاز قانون دان و سابق خاتون محتسب صابرہ اسلام ایڈوکیٹ، شرکا گاہ کی سیما بتول، انور بلوچ، ٹی کے ایف کی صائمہ ہارون، بی آر ایس پی کی نسیمہ سلام، آغا شیر خان، ممتاز سماجی شخصیات میر بہرام بلوچ، داد ننگیال، میر بہرام خان لہڑی، فاطمہ اقبال، محمد اشفاق مینگل، ضیا بلوچ، اسماعیل زیب، یاسمین مغل، بیبرگ رند، ویمن چیمبرز بلوچستان اسمبلی کی کوآرڈینیٹرز نورجہان ظہور، رخسانہ مقصود کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی میں 5سالوں میں مفاد عامہ سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی ہوئی، ڈاکٹرربابہ بلیدی

ٹیگز:
ڈاکٹرربابہ بلیدی
