کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پاس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور چارسالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاوائی جا ری ہے۔
کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی بچہ جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
