کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچ بلڈ بینک میر اسد اللہ بلوچ کا سریاب و ملحقہ علاقوں کے عوام کیلئے تحفہ ہے، یہ ادارہ ہر قسم کے سیاسی و لسانی تعصب سے پاک انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ناشناس لہڑی،ڈی جی زہرہ یوسف، چیئرمین بوہیر بلوچ ودیگر نے گزشتہ روز بلوچستان بلڈ بینک سریاب روڈ میں فری بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلڈ بینک کوئٹہ بلخصوص سریاب کے عوام کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں، بلڈ بینک میں نہ صرف غیر و نادار افراد کو خون کا عطیہ فراہم کیا جاتا ہے بلکہ یہاں کے غریب عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے جاتے ہیں اور یہاں خواتین کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے جوکہ سریاب اور اس سے ملحقہ علاقوں کے غریب عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں خون کا عطیہ دینے والے نوجوانوں نے کہا کہ میر اسد اللہ بلوچ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سریاب روڈ پر بلوچستان بلڈ بینک کا قائم کرکے یہاں کے لوگوں کو تحفہ دیا، بلڈ بینک ہر قسم کے سیاسی و لسانی تعصب سے پاک ادارہ ہونے کیساتھ صرف اور صرف انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے بلوچستان بلڈ بینک مختلف این جی اوز کیساتھ ملکر غریب عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور اس خدمت کا سلسلہ جاری رئیگا۔
بلوچ بلڈ بینک میر اسد اللہ بلوچ کا سریاب و ملحقہ علاقوں کے عوام کیلئے تحفہ ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

ٹیگز:
ناشناس لہڑی
