کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمارکن صوبائی اسمبلی سوراب نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری کا باجوڈ دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمااسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے اس طرح کے واقعات سے سیاسی کارکنوں کو جمہوری و سیاسی عمل سے دور نہیں کیا جاسکتا، نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان میں گزشتہ 2 دہائیوں سے بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے وقت آگیا کہ پاکستانی قوم کو متحد ہوکر ان دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائینوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن کرنے کی ضرورت ہے، رہنما نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا کہ دلخراش واقعے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
جمعیت علمااسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے، نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری

