بولان(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور این ایچ اے حکام کی لاپرواہی بے حسی اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتی ہے کہ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر گزشتہ سال طوفانی بارشوں میں بہہ جانے والا پل جوکہ بلوچستان کو سندھ پنجاب سے ملانے کا واحد ذریعہ ہے تاحال عدم تعمیر توجہی کی وجہ سے تشنہ تکمیل ہے انہوں نے کہا کہ پنجرہ پل کا عارضی راستہ بھی بہہ چکا جس کی وجہ سے انٹرنیشنل گرزگاہ تین ایام سے بند ہے جس سے مسافروں سمیت عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ قومی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں مسافر، ٹرانسپورٹرز پھنسے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف دیگر علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ مریضوں کو بھی ایمرجنسی میں کوئٹہ و دیگر علاقوں میں علاج کی غرض سے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے بولان قومی شاہراہ این 65 پنجرہ پل کے مقام پر پل کی تعمیر میں عدم دلچسپی حکام کی یہاں کے عوام سے تعلق کی عکاسی کرتی ہے بلوچستان کی اہم شاہراہ کی پر عارضی راستہ بار بار بہہ جاتا ہے جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ شدید گرمی کی وجہ سے پھنسے ہوئے مریضوں مسافروں کی بھی کوئی داد رسی نہیں ہورہی انہوں نے وفاقی حکومت حکام این ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجرہ پل کی تعمیر کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کرکے عوام کو اذیت سے چھٹکارہ دلایا جائے۔
پنجرہ پل کی تعمیر کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کرکے عوام کو اذیت سے چھٹکارہ دلایا جائے، سردار یار محمد رند

ٹیگز:
سردار یار محمد رند
