کوئٹہ :سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کاروباری شخصیت عبدالقادر کو بلوچستان سے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی بلوچستان میں تشویش کی لہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔جمعہ کو پی ٹی آئی کے رہنماء و وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کی خبر ٹوئٹ کی جس پر پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں بابر یوسفزئی، بسم اللہ آغا سمیت دیگر نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ دینے سے قبل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے رائے نہیں لی گئی جبکہ جس شخص کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے انکا تعلق پارٹی سے نہیں ہے جس پر پارٹی کو تحفظات ہیں عبدالقادر پیشے کے لحاظ سے کاروباری شخصیت ہیں جو ماضی میں کوئٹہ میں رہتے تھے اور کافی عرصے سے اسلام آبادمیں کنسٹرکشن کمپنی چلاتے ہیں عبدالقادر مالی لحاظ سے بھی کافی مستحکم ہیں جو کہ انہیں ٹکٹ دینے کی ایک وجہ بنی ہے۔سینیٹ امیدوار کے حوالے سے موقف لینے کے لئے پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سے متعدد بار رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی بلوچستان کا اظہارتشویش

ٹیگز:
عبدالقادر
