کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں قتل ہوئے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ سے جاری نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گی، جمعہ کو جاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کرتے ہوئے جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔

