کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر چار بجے ہو گا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی بشریٰ رند، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سویڈش حکومت سے رابطہ کر کے واقعے میں ملوث شخص کو قرار واقعی سزار دلوانے اور صوبائی وزراء میر اسداللہ بلوچ، میر نصیب اللہ مری، مبین خان خلجی، اراکین صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین، ثناء اللہ بلوچ،میر ذابد علی ریکی بلو چستان میں بڑ ھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے وسائل کی تقسیم میں صوبے کا حصہ اور قومی اسمبلی کی سیٹوں میں اضافہ کر نے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں مجلس قائمہ برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ پیش کی جا ئے گی۔
بلو چستان اسمبلی کا اجلاس1 روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر چار بجے ہو گا

ٹیگز:
بلو چستان اسمبلی
