کوئٹہ (ڈیلی گرین گو ادر)چمن سے تعلق رکھنے والے تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے اغواء کر لیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مغوی حاجی نصیب اللہ اچکزئی کے بھائی نور اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب انکے بھائی کو کوئٹہ کے علاقے بلیلی سے اغواء کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلوچستان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اغواء کاروں کے حوالے سے تاحال کوئی اطلامات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بہت جلد واقعے کی تہہ تک پہنچ کر اس میں ملوث کرداروں کو گرفتار کریں گے۔
کوئٹہ،تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا

ٹیگز:
حاجی نصیب اللہ اچکزئی
