کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ جیالے ہمارا سرمایہ ہیں کارکنوں سے ہمارا رشتہ اپنے خون کے رشتوں کے برابر ہے پیپلز پارٹی شہداء اور ورکروں کی جماعت ہے ہم ہر کارکن کی قدر کرتے ہیں جولو گ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں پارٹی انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پیپلز پارٹی ہر طبقے کی جماعت ہے آج پیپلز پارٹی صوبے کی مضبوط ترین قوت ہے بنیادی سطح کے سیاسی کارکنوں، جیالوں اور عوام کے تعاون سے صوبے میں حکومت بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی کی رہائشگاہ پر سیاسی و قبائلی شخصیت میر رضا محمد رند، سابقہ ناظمیں و کونسلر ان غفار رند، فارق یوسفزئی، محمد شفیق کاکڑ، عبدالصمد مینگل،جاوید محمد حسنی،میر جان محمد لانگو کی سید حسنین ہاشمی کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی رہنما محی الدین رند، سردار عمران بنگلزئی، سید نصیر شاہ دوپاسی، قاسم اچکزئی، شاہ جہاں گجر،انور رونجھا سمیت دیگر بھی موجودتھے۔میر چنگیز جمالی اور سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین اور کونسلران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت حوصلہ افزاء اور اس بات کی دلیل ہے کہ پارٹی بنیادی سطح تک فعال ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کی نظریں پیپلز پارٹی کی طرف ہیں انہیں معلوم ہے کہ شہر کے پانی، بجلی،ٹریفک، بنیادی سہولیات کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ہماری قیادت کا ہمیشہ سے یہ کردار رہا ہے کہ ہمارا رابطہ عام آدمی کے ساتھ رہا ہے 1973کا آئین، ایٹم بم، ووٹ کی طاقت،18ویں ترمیم، آغاز حقوق بلوچستان سمیت تمام عوامی اقدامات پیپلز پارٹی کی جانب سے ہی کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذانہ دیکر جمہوریت کی آبیاری کی ہے ہم نے ہر طبقے کے لئے بلا تفریق کام کیا ہے صوبے میں پارٹی کو ضلعی اور ونگز کی سطح تک فعال کردیا گیا ہے پیپلز پارٹی نے معذور افراد کے لئے ونگ بنادیا ہے وہ دن دور نہیں ہے جب پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے مرکزاور بلوچستان میں حکومت بنائے گی اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم اور جیالہ وزیراعلیٰ بلوچستان بنے گا۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ناظمین اور کونسلران کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ شمولیت کرنے والے رہنماء اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور آنے والے عام اور بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا نے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و قبائلی شخصیت میر رضا محمد رند، سابقہ ناظمیں و کونسلر ان غفار رند، فارق یوسفزئی، محمد شفیق کاکڑ، عبدالصمد مینگل،جاوید محمد حسنی،میر جان محمد لانگونے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے عوام دوست کردار اور اقدامات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے مختلف سیاسی جماعتوں نے کارکنوں سے کئے وعدے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے مایوس ہر ان جماعتوں کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اقتدار میں آکر عوام اور کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔
پیپلز پارٹی شہداء اور ورکروں کی جماعت ہے ہم ہر کارکن کی قدر کرتے ہیں، میر چنگیز جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز جمالی
