اسلام آبادا (ڈیلی گرین گوادر) ٹِک ٹاکر حریم شاہ سابق وزیراعظم کے مشیرِ احتساب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہزاد اکبر کو ڈھونڈنے کیلئے لندن جاپہنچیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی برطانیہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی آزاد شہری ہیں۔ لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہیں جس کے بعد واپس پاکستان جائیں گی۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس معلومات ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پروہ برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔ شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، انہوں نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب خود لندن آکر چھپ گیا ہے۔’ ٹک ٹاکر نے کہا کہ ‘شہزاد اکبر نے گزشتہ حکومت میں مجھ سمیت کئی دیگر افراد کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔ اقتدار کے غرور میں اس نے کئی لوگوں پر جھوٹے کیسز بنوائے۔ میرے پاس باقاعدہ ثبوت موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ایسی پراپرٹیز ہیں جو ظاہر نہیں کی گئیں۔انہوں نے شہزاد اکبر پر الزام عائد کیا کہ ‘جب میں برطانیہ آئی تو شہزاد اکبر نے مجھے ڈی پورٹ کرانا چاہا۔ برطانوی حکومت نے شہزاد اکبر کے الزامات کا نوٹس لیے بغیر مجھے ویزا دیا۔
شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، انہوں نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی : حریم شاہ

ٹیگز:
حریم شاہ
