کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہیلتھ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ احسان اللہ نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ہسپتال کے 73 کنٹرکٹ ملازمین کو برطرف کرنا ظلم کے مترادف ہے، اگر حکومت نے ملازمین کو بحال نہیں کیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو شکر خان، عبدالودود، نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران فاطمہ جناح ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے 73کنٹرکٹ ملازمین کو لیٹر دیکر کہا گیا ہم آپکو ہسپتال میں مزید برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اپنے پروٹوکول کے لئے فنڈ توہیں لیکن ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے فنڈز نہیں ہیں، حکمران بلوچستان کے عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں خدمات سرانجام دینے والے مجاہدوں پر کیوں ظلم کیا جا رہا ہے اگر برطرف کنٹرکٹ ملازمین کو بحال نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔
فاطمہ جناح ہسپتال کے 73 کنٹرکٹ ملازمین کو برطرف کرنا ظلم کے مترادف ہے، حافظ احسان اللہ

ٹیگز:
حافظ احسان اللہ
