کابل (ڈیلی گرین گوادر) طالبان حکومت نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف سویڈن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سرکاری طور پر معافی مانگنے تک افغانستان میں سویڈن کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام افغان سرکاری اداروں کو اس حکم پر عمل کرنا ہوگا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر مسلمان ممالک بھی مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی اس مذموم حرکت پر سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات پر غور کریں۔
سرکاری طور پر معافی مانگنے تک افغانستان میں سویڈن کی سرگرمیاں معطل رہیں گی : ذبیح اللہ مجاہد

ٹیگز:
ذبیح اللہ
