کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 17 جولائی سے گرین بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا،گرین بس سروس کے آغاز سے متوسط طبقہ کو سفر کی بہتر سہولت ملے گی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بزرگ خواتین بچے اور طلباء گرین بس سروس سے استفادہ کر سکیں گے گرین بس منصوبہ طویل عرصہ سے تعطل کا شکار تھا۔انہوں نے کہاکہ رب کائنات کے فضل سے منصوبہ فعال ہونے جا رہا ہے منصوبے کا افتتاح کوئی وی آئی پی نہیں بلکہ بس سے سفر کرنے والا کوئی بھی عام شہری کریگا۔
17جولائی سے گرین بس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
