حب (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان بھر میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں اور تمام کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بلوچستان بھر میں پی پی پی کے جیالوں نے 7 چیئرمین اور 5 وائس چیئرمین کی سیٹیں جیت کر تاریخی کامیابی حاسل کی ہے۔ وہ گزشتہ روز حب میں پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین کے اعزاز میں منعقد ہ عید ملن پارٹی میں مہمانوں سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں سندھ و بلوچستان سے پاکستان پیپلز پارٹی، نیشنل پارٹی و بلوچستان عوامی پارٹی جام گروپ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر میر علی حسن زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو بلوچستان بھر میں بھرپور کامیابی کو تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی آئندہ ملکی و صوبائی انتخابات میں کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ اور کارکنوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی اور اس کا اثر آئندہ انتخابات پر بھی پڑے گا۔عید ملن پارٹی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین سمیت قبائلی و سیاسی عمائدین اور پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرعمائدین نے تاریخی کامیابی پرنومنتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کامیابی تاریخی ہے اور جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عمائدین نے میر علی حسن زہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر علی حسن زہری نے ضلع حب کو ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ بنا دیا ہے جس کے لئے میر علی حسن زہری کی انتھک محنت اور علاقے کے لئے عوامی مسائل کے حل کے لئے کاوشیں قابل فخر ہیں۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب شہر کو پچھلے ادوار میں یکسر نظر انداز کیا گیا اور یہاں سے منتخب نمائندوں نے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے کام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ حب شہر بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہونے کے باوجود وہ ترقی نہ کر سکا جو کہ اسے کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی بساط کے مطابق حب و لسبیلہ کے لئے عوامی مفادات کے منصوبے شروع کئے اور مزید منصوبے صوبائی و وفاقی حکومتوں سے منظور کرانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس سے حب و لسبیلہ کے عوام کے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ میر علی حسن زہری نے بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اورکامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی میئر شپ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی کامیابی کے بعد کوئی شک باقی نہیں رہ گیا کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل پی پی پی سے وابستہ ہے اورپارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اور جیالے کارکنوں کی محنت سے انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں پی پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے عید ملن پارٹی میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کہ انہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور ہماری سیاست کا محور ہمارے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی آئندہ انتخابات کیلئے پہلا قدم ہے، میر علی حسن زہری

ٹیگز:
میر علی حسن
