جنین (ڈیلی گرین گوادر) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریش نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریش نے کہا کہ فوجی آپریشن میں اسرائیلی طاقت کے بے تحاشہ استعمال قابل مذمت ہے۔گوتریش نے کہا کہ جینن پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔ ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔ اسکولوں اور اسپتالوں کو نقصان پہنچا اور پانی و بجلی کے نیٹ ورک میں خلل پیدا ہوگیا۔انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو ہر ضرورت مند تک پہنچنے سے روکنے پر بھی اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ چاہے یہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہوں۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مذمت اسرائیل پر لاگو ہوتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر لاگو ہوتا ہے۔
فوجی آپریشن میں اسرائیلی طاقت کے بے تحاشہ استعمال قابل مذمت ہے : اقوام متحدہ

ٹیگز:
اقوام متحدہ
