کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 89 کلومیٹر مغرب کی جانب تھاتاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
ژوب
