کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ عید الاضحی ایثار اور قربانی کے جذبے سے سرشار تہوار ہے،ملک میں جاری مہنگائی، معاشی بدحالی سے متاثر لوگوں کا عید پر خصوصی خیال رکھا جائے، آنے والے دور میں پیپلز پارٹی ملک سے غربت اور افلاس کے خاتمے کی بنیاد رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے اس دن حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ کی راہ میں اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک جن مشکل حالات سے گزرہا ہے ہمیں قربانی،ایثار، بھائی چارے کے جذبے کی اشد ضرورت ہے معاشرے میں غربت، تنگ دستی، مہنگائی، معاشی اور معاشرتی عدم استحکام کے شکار ہم وطنوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک جن مشکلات سے گزر رہا ہے یہ عارضی ہیں اور جلد ہی پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے منتخب ہوکر ان مسائل کے حل کی بنیاد رکھے گی ہم عوام کوروٹی،کپڑا اور مکان کے منشور پر عملدآمد کرکے دیکھائیں گے اور مہنگائی، معاشی مسائل سمیت دیگر بنیاد مسائل سے نجات دلائیں گے۔
عید الاضحی ایثار اور قربانی کے جذبے سے سرشار تہوار ہے،سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
عید الاضحی
