کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ایوب حافظ شبیراحمدمدنی مفتی عبد الغفور مدنی مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ سراج الدین حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی قاسم خان خلجی حافظ سردار محمد نورزئی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمد بڑیچ مفتی محمد ابوبکر مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ عبداللہ سلیمان خیل حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا کہ بجلی ناپید وولٹیج کی کمی کے باعث برقی آلات بڑے پیمانے پر جلنے لگے،انہوں نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے پشتون آباد نوحصار ریگی ناصران سبزل روڈ سرپل شالدرہ سریاب میں عوام پریشان قلت کا آب کا سامنا۔ شہر میں مہنگائی کی قیمت افسر شاہی وصول کررہی ہے۔ دودھ گوشت روٹی اور اشیاء خردونوش کی قیمتیں خود ساختہ اور من پسند ہیں، جبکہ انتظامیہ کے بعض بااثر افراد مافیاز کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔بجلی کی بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تمام علاقوں میں امور خانہ داری اور تعلیمی اداروں میں بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
بجلی ناپید وولٹیج کی کمی کے باعث برقی آلات بڑے پیمانے پر جلنے لگے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبدالرحمن رفیق
