خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے وڈھ تنازعہ کے خطرات کو ٹالنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد گزشتہ روز سے وڈھ میں موجود اور فریقین سے رابطے میں ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ علمائے کرام جے یوآئی کے رہنماء مولانا قمرالدین سینیٹر مولانا فیض محمد سردار نصراللہ خان ساسولی و دیگر بھی تنازعہ کے خطرات کو ٹالنے کے لئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ اور علمائے کرام کی وڈھ میں ایک نشست ہوئی انہوں نے وڈھ میں معاملے کو بہتری کی جانب لیجانے کے لئے مشاورت کی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی اور کسی بھی اقدام سے روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے وڈھ تنازعہ کے خطرات کو ٹالنے کے لئے مسلسل کوششیں جاری

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
