مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراھ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں الحسن ہوٹل کے قریب قلات سے کوئٹہ جانیوالی تیز رفتار مسافر ویگن کاٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں مسافر ویگن الٹ روڈ سے نیچے گر گیا، ٹریفک کے حادثے میں ویگن میں سوار بچوں خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمیوں ہونے والے افراد فوری طور پر قریب ہی واقعہ رضاکاروں نے اسماعیل بلوچ ویلفیئر سوسائٹی ریسکیو سینئر منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی، زخمیوں کی حالت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیاگیا .جبکہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 قلات سینٹر کی ایمبولینس بھی جائے حادثہ پہنچ گیا تاہم اس سے پہلے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی تھی، جبکہ کچھ زخمیوں کو 1122کے عملے نے قلات منتقل کردیا ۔

