کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تا ریخی بجٹ پیش کیا ہے ایوان میں کسی قسم کا احتجاج یا شور شرابا نہیں ہوا۔ یہ بات انہوں نے بلو چستان اسمبلی کی لابی میں این این آئی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ پر اعتماد انداز میں کہا کہ بلو چستان حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ ایوان میں اپوزیشن یا اراکان کی جانب سے کسی قسم کا احتجاج یا شور شرابا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ تمام لوگوں نے بجٹ کو تسلی سے سنا۔
صوبائی حکومت نے تا ریخی بجٹ پیش کیا ایوان میں کسی قسم کا احتجاج یا شور شرابا نہیں ہوا، میر عبد القدو س بزنجو

ٹیگز:
میر عبد القدو س بزنجو
