کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہیڈ ماسٹر گرجک ہائی اسکول مشکے منظور احمد کی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردو ں نے ہمارے بچوں کے مستقبل کی تعمیر کرنے والے استاد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے صوبے کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرنے کی کوشش کرنے والے قوم کے دشمن ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے شعبہ تعلیم کے لئے منظور احمد شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
صوبے کے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرنے کی کوشش کرنے والے قوم کے دشمن ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
