ڈیرہ بگٹی(یو این اے)ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے حبیب رائی میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شاندار ولد مدت جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ علی الصبح ایک بیٹھک میں اس وقت پیش آیا جب دو حملہ آوروں نے کئی افراد کی موجودگی میں نوجوان پر گولیاں چلائیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق جاری قبائلی دشمنی کے نتیجے میں مقتول کے بھائی سمیت دو افراد پہلے بھی قتل ہو چکے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کی ہدایت پر لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش لواحقین کے حوالے کر دی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے نوجوان قتل

