ژوب(ڈیلی گرین گوادر) کرسی سے زیادہ عوام عزیز ہے 2018 الیکشن میں عوام نے بڑی مینڈیٹ دیکر اب عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں ژوب کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے سابقہ ادوار میں اجتماعی کاموں کے بجائے انفرادی کاموں کو ترجیح دی جاتی تھی عوام کو30 سالوں سے مذہب اور قومیت خیلی زئی کا نام استعمال کرکے حکومتی کرسی پر براجمان رہے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں تک محدود تھے آن خیالات کا اظہار صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے سرکٹ ہاوس میں محکمہ صحت کے تعینات ملازمین کے آرڈر کی تقیسم کے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ژوب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ژوب کے عوام ترقی کے صف میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی لوگ منتخب نمائندوں سے باگ رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں لوگ دور حکومت کے اختتام پر شمولیت اختیار کررہے ہیں جو ہماری خلوصِ نیت اور بہتر کارکردگی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے انفرادی کاموں کو ترجیح دی جاتی تھی اور نوجوان نسل کو روزگار فراہم کرانے میں نااہل ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ سورج ایک انگلی سے چھپایا نہیں جاسکتا ہے جبکہ چند نادان سیاسی لیڈر ایک شمسی دیکر ووٹ کا حق ادا کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے جبکہ عوام باشعور ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے کاکڑ خراسان میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے روڈ سکول ابنوشی کے سیکمات پر کام جاری ہے چار بڑے برج سوڑہ پل کبزئی۔ دہانہ عبدالہ زئی پل۔ سلیازہ مندوخیل پل۔ خوزک زئی مندوخیل پل منظور ہوا ہے جس پر کام جاری ہے مختلف دور افتادہ علاقوں کیلئے 12 ایمبولینس فراہم کئے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے 22 ڈیمز بنائیں ہیں ماڈل ہائی سکول پر 13کروڑ روپے کی لاگت سیایک ماڈل طرز تعمیر کا کام جاری ہے ژوب سول ہسپتال کیٹراما سنٹر میں مزید ڈاکٹرز اور سٹاف تعینات ہونگے جس سے ہسپتال میں مریضوں کی بہتر علاجِ محالجہ کے مواقع میسر ہونگے اس وقت چار گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر اور میل ڈاکٹر مریضوں کی مفت آپریشن کررہے ہیں ژوب شہر میں 60 کلومیٹر روڈ بلیک ٹاپ پر کام جاری ہے اور شہر کے چھوٹی گلیوں میں ٹف ٹائل نالیوں کی پختگی۔ انیمل کالج۔ سلاٹر ہاؤس پر کام جاری ہے بہت سے سکولوں کو اپگریڈ کیا گیا ہے اور نئے پرائمری مڈل سکولوں کو منظور کئے ہیں ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہے ژوب میں ترقیاتی منصوبوں کے بدولت عوام سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے کاروان میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار ناصر خان ناصر ڈپٹی چیئرمین داؤد خان مندوخیل حاجی محمد خان کبزئی وطن یار خلیجی مفتی ایاز مندوخیل مفتی عبداللہ جان کاکڑ نقیب اللہ بابر شاعر شریف اللہ کاکڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا
کرسی سے زیادہ عوام عزیز ہے 2018 الیکشن میں عوام نے بڑی مینڈیٹ دیکر اب عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، مٹھاخان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھاخان کاکڑ
