کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع بارکھان رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع بارکھان رکھنی دھماکے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی بلوچستان میں عوام فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد بلوچستان میں امن بحال ہوا ہے کسی کوبلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے دشمن ملک بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہیں بلوچستان کے عوام اتحاد واتفاق سے دشمن کی سازش کو ناکام بنائینگے انہوں نے رکھنی دھماکے میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے بارکھان واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
وزیرداخلہ بلوچستان
