کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ اور گردونواح میں تیزہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش سے شہر میں جل تھل ایک ہوگیا،بارش کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔جمعہ کی سہ پہر وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بادل چھانے کے بعد گردآلود تیزہواوں کے ساتھ کچھ علاقوں میں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جا ر ی رہا جس کے بعد شہر کی نالیاں ابل پڑیں اور بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا،بارش کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کیسکو کے متعدد فیڈرز ٹریپ کرجانے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔
کوئٹہ، گردونواح میں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جا ر ی رہا

ٹیگز:
بارش
