کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکریٹری کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ امر مشاہدے میں آیا ہے کہ وی وی آئی پی آمد ورفت کے دوران سیکورٹی کے زیادہ انتظامات کئے جاتے ہیں سیکورٹی کے اضافی انتظامات سے نہ صرف ٹریفک متاثر ہوتی ہے بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ وی وی آئی پی آمد ورفت کے دوران ایمبولینس اور فائیربرگیڈ کی گاڑیاں بھی رش میں پھنس جاتی ہیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی آمد و رفت کے دوران سیکورٹی انتظامات کو پہلے ہی سے انتہائی محدود کر دیا ہے اور امید ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر گورنر بلوچستان بھی اپنی آمد ورفت کے دوران سیکورٹی انتظامات محدود کرینگے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی چیف سیکرٹری او ر رآئی جی پولیس کی آمد و رفت کے دوران سیکورٹی انتظامات کو متناسب اور معقول کیا جائے اور وی وی آئی پی آمد ورفت میں سیکورٹی مانیٹرنگ کے متبادل زرائع استعمال کئے جائیں مراسلہ میں چیف سیکرٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایت جاری کریں تاکہ وی وی آئی پی آمد ورفت میں عوامی سہولت ہر صورت مقدم رکھی جاسکے۔
وی وی آئی پی آمد ورفت میں سیکورٹی مانیٹرنگ کے متبادل زرائع استعمال کئے جائیں، مراسلہ

ٹیگز:
وی وی آئی پی
