نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)حلقہ پی بی 14 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے بلوچستان اسمبلی محترمہ شمائلہ اسماعیل نے کہا ہیکے بی این پی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنا واضع منشور رکھتی ہے بلوچستان کے سائل و سائل کی عام شہری تک دسترس ہمارے منشور کا حصہ ہے انہوں نے کہا ہیکے بی این پی کے منشور میں عام شہری کو حق حاکمیت دینا بھی شامل ہے بی این پی کا نظریہ اور بیانیہ بلوچستان کے حقوق کا ہے بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں جنہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا منشور لیکر ہم میدان میں آئے ہیں قائد بی این پی سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ ہر فورم پر ان نقاط پر بات کی ہےبلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کیا ہے ہم نے ہمیشہ اپنے نظریے پر قائم رہ کرسیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی بی 14 پر جمع کیے گئے کاغذات نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے 8 فروری کے دن کے لیے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کے شہری بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچیں اور اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کریں بلوچستان کی مظلوم عوام کے پاس ووٹ کی پرچی کی انتہائی اہم طاقت موجود ہے جس سے انقلاب لایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کے آنے والے عام انتخابات میں شفافیت کی توقع تو موجود نہیں لیکن پھر بھی ہم اس الیکشن میں حصہ لے رہیں ہیں ہماری کوشش ہوگی کے الیکشن صاف شفاف ہوں۔
بلوچستان کے سائل و سائل کی عام شہری تک دسترس ہمارے منشور کا حصہ ہے،شمائلہ اسماعیل

ٹیگز:
شمائلہ اسماعیل
