پشین(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل حرمزئی میں روڈ کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کا نشانہ ایک کار گاڑی تھی جو لیویز اہلکار پرائیویٹ طور پر استعمال کر رہا تھا۔ دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پشین،تحصیل حرمزئی میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ

ٹیگز:
پشین
