قلات((ڈیلی گرین گوادر)ایلیمنٹری کالج قلات میں سیسا ضلع قلات کی حالیہ مردم شماری میں کام کرنے والے سپر وائزرز اور شمار کنندگان کے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک 5 رکنی کمیٹی سیسا ضلع قلات کے صدر حاجی عبدالرشید بلوچ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی میں مجیب الرحمان عبدالسلیم شاکر، سعید احمد مغل اور یوسف عجب بھی شامل ہیں اس میٹٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ باقی ٹیچرز تنظیموں سے مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور ڈپٹی کمشنر قلات سے میٹنگ کرکے اساتذہ کا یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ناکامی کی صورت میں سب سے مل کر ایک مضبوط مقف اختیار کرکے تدریج کے ساتھ اقدامات اٹھانے جائیں گے اور کسی بھی صورت اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی اساتذہ اور تنظیم کے ممبران کو مایوس کرینگے
مردم شماری میں کام کرنے والے شمار کنندگان کو معاوضوں دیا جائے : سیسا ضلع قلات

ٹیگز:
مردم شماری
