کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)34نیشنل گیمز میں اسکوائش کے مرد و خواتین کے انفرادی ایونٹ میں ا?رمی اور واپڈا نے دونوں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34نیشنل گیمز میں مردو خواتین اسکوائش انفرادی ایونٹ کے سلسلے میں مردوں کے چار میچز کھیلے گئے جس میں آرمی اور واپڈا کے کھیلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ خواتین کے انفرادی ایونٹ کے سلسلے میں بھی چار میچز ہوئے آرمی اور واپڈا کے کھلاڑیوں مدمقابل کھلاڑیوں کو کوارٹر اور سمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا مردوں کے فائنل میں آرمی کے اشعر کا مقابلہ واپڈا کے نصر اقبال سے جبکہ خواتین کا فائنل مقابلہ آرمی کی آمنہ فیاض اور واپڈ ا کی مہوش علی کے درمیان آج کھیلا جائے۔
نیشنل گیمز, اسکوائش کے مرد و خواتین کے انفرادی ایونٹ، آرمی اور واپڈا نے دونوں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ٹیگز:
نیشنل گیمز
