مانجھی پور(ڈیلی گرین گوادر)مانجھی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عادل پور شہید جبکہ دوسرا پو لیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ عادل پور کے ایس ایچ او میر محمد کھوسہ معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ پٹ فیڈر کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نا رکے پیچھا کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او میر محمد کھوسہ شہید جبکہ دوسرا پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور ڈاکوؤں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ شہید ایس ایچ او میر محمد کھوسہ کی نماز جنازہ پولیس لائن صحبت پور میں ادا کر نے کے بعد انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔
مانجھی پور، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او عادل پور شہیددوسرا پو لیس اہلکار زخمی

ٹیگز:
مانجھی پور
